Advertisement

میٹرک کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے‘ پرائیویٹ اسکولز کا مطالبہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ

چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے سندھ کے محمکہ تعلیم سے میٹرک کے امتحانات میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 25 مارچ سے شروع کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند کردیئے گئے ہیں اسکولز بند ہونے کی وجہ سے 16 مارچ سے آغاز ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 مارچ  تک اسکول مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ایڈمٹ کارڈ کی وصولی اور اجراء نہیں ہوسکتا ہے اور 16 مارچ تک امتحانی مراکز والے اسکولز بھی امتحانی تیاری نہیں کرسکتے ہیں۔

احکامات نہ مانے گئے تو اسکولوں کی رجسٹریشن کینسل کردی جائیگی، ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مشیر بورڈز و جامعات ہنگامی بنیادوں پر امتحانات کا شیڈول از سر نو ترتیب کروائیں کیونکہ سندھ بھر کے 5 لاکھ سے زیادہ  طلبہ وطالبات کے مستقبل کا سوال ہے۔

یاد رہے کہ سیکریٹری یونیورسٹیزاینڈبورڈز نے امتحانی تاریخ میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچے پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور میٹرک بورڈ کو ہدایت کی ہےکہ ایڈمٹ کارڈز جاری کردیں۔

خیال رہے شیڈول کے مطابق میٹرک کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونے ہیں اور سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک چھٹی دی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ایران سے واپس آنے والے افراد کی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے، زیارتوں سے واپس آنے والوں میں زیادہ ترکاتعلق سندھ سےہے، کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے دو ہفتوں کی ضرورت ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ  تعلیمی اداروں میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دوہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version