پنجاب میں بھی اسکولوں کی تعطیلات بڑھانے کا اعلان

سندھ کے بعد اب پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے بھر کے اسکولوں کی تعطیلات اور بغیر امتحان کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانبس ے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نرسری تا ساتویں جماعت تک کے طالبعلموں کو بغیر اپتحانات کے پروموٹ کردیا جائیگا۔
ساتھ ہی ایک اور فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق 31 مٸی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پراٸیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گٸیں ہیں۔
یکم جون سے 13 اگست تک اسکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔
14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹاٸمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جاٸے گی۔
کورونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن اسکول کھول کر 10کلاس سمیت تمام اسٹوڈنٹس کو نٸی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جاٸے گا۔
اسکولوں کی چھٹیاں یکم اپریل تک ہوں گی یا نہیں ؟
مزید 9 اور 6 کلاس سمیت تمام کلاسز میں نٸے داخلے بھی اسی دن ہوں گے جبکہ نہم کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون سے شروع کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
12 جون کو 10کے پریکٹیکل کا امتحان لیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نرسری سے 7 تک تمام جماعتوں کے طالب علموں کو اگلی جماعت کے لئے پاس کر دیا گیا ھے 8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناوٸس کیا جائے گا جبکہ فرسٹ اٸیر اور تھرڈ اٸیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبلڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکولز سندھ حکومت کے احکامات کے پابند ہیں۔
اپنے بیان میں ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا فیصلہ صوبے کے سب اسکولوں پر لاگو ہوگا۔
ڈاکٹر منسوب صدیقی نے یہ بھی کہا کہ وی آئی پی اور نامور بڑے نجی تعلیمی ادارے بیکن ہاوس، دی ایجوکیٹر، سٹی، سمیت ڈی ایچ اے بھی 13 مارچ تک اسکول بند رکھنے کے احکامات کی پابندی کریں ورنہ کاروائی کی جائیگی۔
ڈی جی انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب صدیقی نے مزید کہا کہ کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اپنے اساتذہ کو بھی نہیں بلائےاور اگر نجی اسکولوں نے احکامات نہ مانے تو رجسٹریشن کینسل کردی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News