Advertisement

سندھ کے نجی اسکول مالکان کا فیسوں میں کمی سے انکار

مرادراس

سندھ کے نجی اسکول مالکان نے فیسوں میں کمی سے انکارکردیا ہے اور مؤقف پیش کیا ہے کہ ہم خود بہت پریشان ہیں۔

چیئرمین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سیدطارق شاہ بولے ہم خود پریشان ہیں اس لئے فیس کم نہیں کرسکتے ہیں، حکومت کو ہمیں ریلیف دینا چاہئے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ فیسوں میں رعایت نہ دینے والے اسکولز کے خلاف ایکشن لیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ بھر کے تمام نجی اسکولوں میں 2 ماہ کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Advertisement

سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ رعایت کرونا وائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی سہولت کے پیش نظر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے تمام نجی اسکولز کو والدین کو رعایت کی ہدایات دی تھی، تاہم اب تمام طلباء کو 20 فیصد فیسوں میں دو ماہ تک رعایت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

سعید غنی نت بتایا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے تمام طلباء کی فیس میں 20 فیصد لازمی رعایت دیں گے اور یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں طلباء کو دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میٹرک امتحانات : طلباء کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
اسکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی
تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان؛ طلباء کے لئے اہم خبر آگئی
انتہائی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور
عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version