Advertisement

سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی نہ کھولنے کا فیصلہ

دفاتر کھولنے کے احکامات

اسکول کھولنے کا اعلان

سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی نہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اہم فیصلے آج کئے گئے ہیں جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے پہلے کے جاری کردہ حکم کے تحت نہیں کھولے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے نجی اسکولوں کو آن لائن کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور صرف صرف اساتذہ آن لائن تدریس کے لیے اسکول آسکیں گے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے والدین اسٹڈی پیک وصول کرنے اسکول آئیں گے جبکہ طلبا کے اسکول آنے پر پابندی ہوگی اور صرف اسکول تدریسی و غیر تدریسی عملے کو آنے کی اجازت ہوگی۔

اسٹرینگ کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کا فیصلہ سب کمیٹی کی سفارشات پر آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ یاد رہے کہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے یکم سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے پر اعتراض کیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو اضافی 3 فیصد مارکس دئے جائیں گے۔

Advertisement

اسکول کھل گئے

یاد رہے کہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ میں 2 پرچوں میں فیل طلباء کو دوسرے مضامین کی کارکردگی کی بنیاد پر مارکس دئے جائیں گے جبکہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں 2 سے زائد پرچوں میں فیل طلباء کو صرف پاسنگ مارکس دئے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ  اسکول میں تدریسی عمل تاحکم ثانی معطل رہے گا اور تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی کوئی اجازت نہیں ہوگی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر نجی تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن شروع کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت ہوگی اور ان تمام اسکولز کو مکمل طور پر ایس او پیز پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز اگر اپنے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلوانا چاہتے ہیں تو ان کو محکمہ صحت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی نتائج پر نظرثانی کے لئے سب کمیٹی بنادی گئ ہے، کمیٹی تمام طلباء کے نتائج سے تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version