ہم اپنے مستقبل پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہم اپنے مستقبل پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے عہدیداروں کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا ہے۔
بلاول بھٹو رزداری نے کہا ہے کہ وباء کے دنوں میں تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہ آنا افسوس ناک ہے اور بہتر انٹرنیٹ اسپیڈ کے بغیر آن لائن کلاسز طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے۔
اجلاس میں پی ایس ایف کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں مگر پھر بھی اضافی فیس وصول کررہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں اور والدین میں اتنی سکت نہیں کہ وہ فیسیں ادا کرسکیں۔
پی ایس ایف کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ یونین پر پابندی کی وجہ سے طلبہ اپنے مسائل اجاگر نہیں کرپا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا یہ تھا کہ اچھی انٹرنیٹ اسپیڈ کے بغیر آن لائن کلاسز میں طلبہ کو دشواری ہورہی ہے۔
ویڈیو لنک اجلاس میں پی ایس ایف پنجاب کے صدر موسی کھوکھر، سینئر نائب صدر کامران وڑائچ اور نائب صدر یعقوب خان، پی ایس ایف پنجاب کے نائب صدر عامر شہزاد، اسلم بھٹی، جنرل سیکریٹری وقاص احمد عباسی بھی ویڈیو لنک اجلاس میں موجود رہے۔
اجلاس میں پی ایس ایف پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک عطاس، انفارمیشن سیکریٹری سبط حسن، پی ایس ایف پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری راجہ ذیشان نصیب، سیکریٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹ لقمان میو و دیگر افسران بھی ویڈیو لنک اجلاس میں موجود رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News