کل سے ملک بھر میں چھوٹے مدرسے کھولنے کا اعلان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کل سے ملک بھر میں چھوٹے مدرسے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام علماء کل سے تمام چھوٹے مدرسے کھول دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام کھلنے والے مدرسے ایس اوپیز کا خاص خیال کریں گے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ چھوٹے مدرسے کھولنے سے ہمیں کوئی مائی کا لال ہمیں نہیں روک سکتا اور ایس او پیز کو خیال کرنے کے باوجود اگر زیادتی ہوئی تو نتائج اچھا نہیں ہوں گا۔
دوسری جانب میڈیا ٹاک کے وقت مولانا صاحب نے ملتان میں کھلنے والے مدرسے پر پولیس کے تشدد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عمل ناقابل برداشت ہے، حکومتی جبر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News