Advertisement

سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی  جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ   تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھول دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ  پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں جماعت سے تمام ہائیر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دیں گے۔22 ستمبر سے 6 سے 8 جماعت تک جبکہ 30 ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز بھی کھول دی جائیں گی۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کسی اسکول یا علاقے میں کورونا وائرس بڑھتا ہے تو وہ اسکول یا متعلقہ علاقے کے اسکولز بند کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا۔ تمام ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا ہونا ہوگا ،ایسا نہ کرنے والے ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ  کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اس بات کو لازمی یقینی بنائیں گے کہ اگر کسی بچے کو بخار یا کھانسی ہے تو وہ اسے اسکول نہ آنے د یں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version