Advertisement

پاکستان نے بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج عالمی برادری اقوام متحدہ کی ’75 ویں سالگرہ کی یاد مناتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج سے 75 سال پہلے آنے والی نسلوں کو جنگ کی آغوش سے بچانے کا عزم کیا گیا، پاکستان کو فخر ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں، عالمگیر اقدار کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

 وزیرِاعظم نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان سمیت تمام امن فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جبکہ پاکستان غیر ملکی قبضے میں رہنے والے اور خود ارادیت کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر تنازعہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر رہنے کے باوجود تاحال حل طلب ہے جبکہ جموں وکشمیر کے عوام آج بھی اقوام متحدہ کے ذریعہ اپنے حق خودارادیت کے حق کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

Advertisement

وزیرِاعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ5 اگست 2019 کو بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائیوں کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، عالمی برادری جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version