Advertisement

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ جنوری میں ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ جنوری  کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔

  قائد اکیڈمی میں اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی ایپ کی لانچنگ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ  کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال میں توسیع ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔  میں اسکول بند کرنے کا سب سے بڑا مخالف تھا تاہم اب حالات ایسے نہیں ہیں کے اسکول کھولے جائیں ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے اس لیے  ہفتے میں ایک دن ایک کلاس کو لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

مراد راس کا مزید کہنا  تھا ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسکول ایجوکیشن میں انقلاب لارہے ہیں۔  یہ منصوبہ ن لیگ نے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا مگر 14 ارب کی لاگت کی وجہ سے منصوبہ شروع نہ ہوسکا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب اس منصوبے پر سالانہ صرف 25 لاکھ خرچ ہوں گے۔

اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ  استعفوں سے خوف نہیں ،اپوزیشن آج ہی استعفے  پیش کرے۔ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ۔سینیٹ انتخابات ایک ماہ پہلے ہونا نارمل ہے۔

مراد راس کا کہنا تھاکہ سو سیکرٹریز بھی بدلنے پڑے تو بدلوں گا ،جو کام کرے گا وہی رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version