Advertisement

امتحانات آن لائن ہوں گے یا کلاسز میں، فیصلہ نہ ہوسکا

امتحانات آن لائن  لیے جائیں گے یا کلاسز میں، اس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت وفاقی جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وائس چانسلرز نے اپنی  اپنی آرا ءپیش کیں۔ آن لائن امتحانات کے معاملے پر وائس چانسلرز  آپس میں متفق  نہ ہوسکے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض یونیورسٹیز پہلے ہی آن لائن سسٹم کے تحت امتحانات لے چکی ہیں۔

کچھ وائس چانسلرز کا موقف  ہے کہ آن لائن امتحانات سے معیار تعلیم متاثر ہو رہا ہے۔ آن لائن امتحان سے طلبا کی تیاری کے اصل معیار کو پرکھنا مشکل ہے۔ جب یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ ہو چکا ہے تو امتحانات آن لائن کیوں؟

Advertisement

بعض وائس چانسلرز آن لائن امتحان کے حق میں بولے کہ آن لائن کلاسز طلبا کے لیے ایک نیا تجربہ تھا ۔ مخصوص حالات کے باعث اس عرصے  کے لیے طلبا کو رعایت دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوالنامے کی تیاری کے حوالے سے بیشتر وائس چانسلرز نے وفاقی وزیر تعلیم کی رائے سے اتفاق کیا۔

ایچ ای سی حکام نے تمام وائس چانسلرز  کو متفقہ طور پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کل دوبارہ اجلاس طلب کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اجلاس میں آن لائن امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version