Advertisement

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کی اسکول مرحلہ وار کھولنے کی مخالفت

جماعت

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے اسکول ایک ساتھ کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ  کے چیئرمین سید طارق شاہ نے  اسکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے ایک ساتھ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

سید طارق شاہ نے کہا کہ اسکول ایک ساتھ کھولنے کا مطالبہ اس لیے کر رہے ہیں تاکہ چھوٹے بچوں کی تعلیم پر برا اثر نہ پڑے۔چھوٹے بچوں کی تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ابھی بھی معلوم نہیں کہ کتنی کورونا لہر آئیں گی۔آئندہ لاک ڈاؤن ہوا تو اس سے مزید تعلیم کو نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ  وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلا ن کیا تھا۔

Advertisement

وزارت تعلیم نے تمام صوبوں بشمول دارلحکومت کے محکمہ تعلیم کو 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات دیےتھے۔

وزارت تعلیم نے حکم جاری کیا تھا کہ 11  جنوری سے غیر تدریسی عملے کے لیے تعلیمی دارے کھول دیے جائیں اور تدریسی عمل سے قبل ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی تیاریاں مکمل کی  جائیں۔

18 جنوری سے ملک بھر میں نویں سے بارہویں،25 جنوری سے پہلی سے آٹھویں جبکہ یکم فروری سے کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل بحال کیا جائے۔

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں امتحانات مئی اور جون میں لیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version