Advertisement

18 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ عدالت میں چیلنج

لاہور ہائیکورٹ میں 18 جنوری سے تعلیمی ادارےکھولنے کا حکومتی فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست سید فیصل جی میراں ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اسکولز سمیت  دیگر کو فریق کو بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  سارس کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے مگر کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جارہا۔

درخواست میں کہا گیا کہ  ملک بھر میں مختلف پروگرامز میں سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔ ماضی میں بھی پرائیوٹ اسکولزمالکان کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ  تعلیمی اداروں کے باہر لگے ٹھیلوں سے کھانے کی اشیاء کے استعمال سے بھی نہیں روکا گیا۔ تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے طلباء کو کورونا کےخلاف آگاہی دلانا بہت ضروری ہے۔

Advertisement

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  اسکولز، کالجز اور جامعات کو کھولنے سے متعلق اہم اصول وضع نہیں کیے گئے۔  طلباء کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ  عدالت حکومت کو تعلیمی اداروں میں سازگار ماحول، ویکسینیشن، ٹرانسپورٹ سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات دے اور بچوں کو کورونا وباءکی دوسری لہر سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے بغیر اسکولز کھولنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version