پہلی سے پانچویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

سندھ بھر میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔
تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد اسکولز انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے صوبائی حکومت کے جاری کردہ ہدایت نامے پر عمل کرنا ہوگا۔
ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکولز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔
ہدایت نامے کے مطابق اسکولز میں ماسک اور سینیٹائزرڈ کا استعمال لازمی ہونے کے ساتھ سماجی فاصلہ بھی لازمی ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سال حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اندرون سندھ اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News