تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز 10 اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے، جمعہ اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی، اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں اسکولز بند ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 10 ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دیں گے، اسموگ کی وجہ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے گزارش کی کہ ماسک پہنیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتوار کو مال روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا، مال روڈ پر اتوار کو صرف سائیکل چلاسکیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/education/2023/11/671537/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/education/2023/11/671537/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News