Advertisement

کسی بھی قوم کی تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے، مریم نواز

وزیراعلٰی پنجاب

جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب وتاب سے طلوع ہوگا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بقا اور تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی دن برائے تحفظِ تعلیم کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ تعلیم اقوام انسانیت کی فلاح کا بنیادی ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بقا اور تعمیر کا راز تعلیم یافتہ نسلوں میں پوشیدہ ہے، بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں تعلیمی ادارے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 16 دسمبر اے پی ایس حملہ، تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، یہ دراصل تعلیم پر ایک بہت بڑا حملہ تھا، تعلیمی اداروں پر حملہ صرف عمارت پر ہی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور امن کے خواب پر بھی حملہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم کے لئے محفوظ اور بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کوشش ہے کہ ہر بچے کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ بلا خوف و خطر اپنی تعلیم جاری رکھ سکے، پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version