Advertisement

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج  پاکستان کی تاریخ  کے سب سے بڑے اسکالرشپ پروگرام  کے دوسرے فیز کا  آغاز  کریں گی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی  تقریب میں شرکت کریں گی۔

فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کےلئے اسکالرشپ  کا آغاز ہوگا۔1660  اسکالرشپ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز،  637 اسکالرشپس فیڈرل اور پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے طلبہ کو ملیں گی۔

پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ اب پرائیویٹ ٹیکنالوجی اور پروفیشنل یونیورسٹی طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ ملے گی۔

ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت 68  شعبے  کے نمایاں  طلبہ کے تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ پنجاب کے 22 سال سے کم عمر طلبہ اپلائی کر سکتے ہیں  ماہانہ انکم 3 لاکھ سے کم ہونی چاہیئے ۔

Advertisement

ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت سالانہ 30 ہزار اسکالرشپ دی جائیں گی، 4 سال میں جس کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار ہوگی۔

ہونہار اسکالرشپ کے ذریعے ہونہار طلبہ مالی حالات کی فکر کے بغیر اعلیٰ تعلیم بہترین اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ہونہار  اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ کے 100 فیصد تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہوں گے۔

ہونہار اسکالرشپ پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے  درخواستیں آن لائن پورٹل پر موصول اور پراسیس کی گئیں۔

 یونیورسٹی آف پنجاب میں پہلے فیز میں 2473 طلبہ کو  ہونہار اسکالرشپ  دی گئیں۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت یو ای ٹی لاہور کے 1886 طلبہ کو بھی اسکالرشپ مل رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version