Advertisement

عمر شریف کے بیٹے نے ان کی طبیعت کی خرابی کی تردید کردی

پاکستان کے  بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف  کامیڈین عمر شریف کی طبعیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی ان کے بیٹے جواد عمر نے تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عمر شریف کے بیٹے جواد عمر  نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد صاحب بلکل ٹھیک ہیں۔جنرل چیک اپ کے لیے اسپتال جانے کو بڑھا چڑھا کر بیان نہ کیا جائے ، اس سب سے ہمارا خاندان اذیت میں مبتلا ہے،بار بار ایسی افواہوں سے اہل خانہ پریشان ہو رہے ہیں۔

جواد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ والد اپنے انٹرنیشنل ٹورز کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں پھیلائی گئی ، اس لیے وہ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ بغیر تصدیق کے کسی کی بھی صحت سے متعلق خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ  گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ معروف کامیڈین عمر شریف کی طبعیت انتہائی  خراب ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version