Advertisement

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے کروڑوں روپے

سوشل میڈیا صرف  پرستاروں   کو ان کے پسندیدہ اسٹارز  کے قریب  ہی نہیں لے جاتا بلکہ  مشہور   شخصیات  کے لیےکمائی کا ذریعہ بھی ہے۔

 ایک طرف جہاں کئی لوگ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے  کے بعد  زیادہ سے زیادہ لائکس ملنے کی دعا مانگتے ہیں،وہیں کچھ مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہیں ایک پوسٹ کے کروڑوں روپے ملتے ہیں۔

ایک نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جن اسپورٹس اسٹارز  کو  اپنی انسٹاگرام پوسٹ کےپیسے ملتے ہیں ان میں پرتگال  کے   اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ٹاپ پر ہیں۔ رونالڈو کے انسٹاگرام پر 176 ملین فالوورز  ہیں اور  انہیں ایک اسپانسرڈ پوسٹ کے لیے6کروڑ 73 لاکھ روپے تک ملتے ہیں۔

بھارتی کھلاڑی اور اداکار بھی  کسی سے پیچھے نہیں  ہیں     ۔اسپورٹس کی بات کریں تو  بھارتی    کرکٹ  ٹیم  کے کپتان   ویرات  کوہلی ٹاپ پر ہیں۔ انسٹاگرام پر کوہلی   کے 36 ملین فالوورز  ہیں جبکہ    وہ   ایک اسپانسرڈ پوسٹ کے لیے1کروڑ 35 لاکھ روپے تک لیتے ہیں۔

بالی ووڈ  میں دیسی گرل پریانکا چوپڑا سب پر بازی لے گئی ہیں  ۔رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو ایک پوسٹ کے لیے1  کروڑ35 لاکھ  روپے  ملتے ہیں۔

Advertisement

ان ستاروں کے علاوہ اس فہرست میں اسٹار فٹ بالر   لیونل میسی، ڈیوڈ بیکہم، گلوکار اریانا گرانڈے اور سوشل میڈیا اسٹار کائلی جینر کا نام شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version