Advertisement

ارمینا خان زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرنے کیلئے تیار

Armeena Khan wedding

پاکستان  شوبز انڈسٹری  کی  معروف اداکارہ اور ماڈل ارمینا رانا خان اپنی  زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ نے گزشتہ  روز   انسٹا گرام پر پوسٹ میں مداحوں   کو  اپنی   شادی سے متعلق خوشخبری سنائی تھی  ۔

انسٹا گرام پر ارمینا نے سفید گاؤن میں ملبوس اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ بوجھیں، کس کی شادی ہونے والی ہے۔

اداکارہ نے تصویر میں نظر آنے والے گاؤن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سب سے خوبصورت لباس خرید لیا ہے اور اپنا پسندیدہ لباس آپ لوگوں کو دکھانے کیلئے مزید انتظار نہیں ہو رہا۔

ارمینا نے اپنی پوسٹ میں منگیتر فیصل کا نام لکھتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ سب لوگ جو میرے اور ہمارے لیے خوش ہیں، ان سب کا بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ سب پر کرم کرے اور نفرت کرنے والوں کا بھی شکریہ، برائے مہربانی میرے بارے میں بات کرتے رہیں۔

Advertisement

ارمینا نے فیصل خان کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان انسٹا گرام پر جولائی 2017 میں کی جانے والی ایک پوسٹ میں کیاتھا۔

جبکہ  دوسری جانب سوشل میڈیا  پر  ارمینا خان کے لباس  کو  تنقید کا  نشانہ بھی بنایا  جارہاہے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version