بالی ووڈ فلموں کے پوسٹر ہالی ووڈ سے کاپی

بالی ووڈ فلموں کی کہانیاں یو تو اکثر ہالی ووڈ سے کاپی ہوتی ہی ہیں لیکن بھارتی صرف کہانیاں ہی کاپی نہیں کرتے بلکہ یہ 12 پوسٹر ہیں جن کو ہالی ووڈ فلموں کے پوسٹر سے کاپی کیا گیا ہے ۔
ہنگری میں مقیم یورپی فوٹو گرافر اور آرٹسٹ فلورا بورسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں اس کے فوٹوگرافری کے کام کا استعمال کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ فوٹو گرافر نے سوشل میڈیا پر اپنی بنائے ہوئے پوسٹر بھی شیئر کیے اور ان کے مابین مماثلت کی نشاندہی بھی کی ہے۔
فلورا بورسی نے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ فلموں کے لیے ان کی فوٹو گرافی کو بغیر ان کی اجازت کے استعمال کیا ہے جس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ بالی ووڈ پوسٹرز اور ہالی ووڈ پوسٹر ہوبہو ایک جیسے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار راجکمار راؤ کی فلم جج مینٹل ہے کیا کے پوسٹر کی کہانی بھی سب کے سامنے آگئی ۔ اس فلم کو ناظرین نے خاصہ پسند کیا لیکن اس وقت معاملات بگڑے جب ایک یورپی فنکار نے دعوی کیا کہ پوسٹرز کو اس کے کام سے کاپی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلورا ہورسی نے انسٹاگرام پر کچھ پوسٹر پوسٹ کیے اور کہا کے یہ ایک پلیجیریسم ہے اور واضح طور پر دیکھا بھی جاسکتا ہے کہ ان کے کام کو بالی ووڈ فلموں کے پوسٹر کی تیاری کے لیے کاپی کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

