Advertisement

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شوبز فنکار بھی میدان میں آ گئے

وزیر اعظم عمران خان  کے جانب سے کیے جانے والے علان کے مطابق  کل  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منایا جائے گا ۔

عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کیا کے کل بروز جمعہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی منایا جائے گا،اور اپیل کی تمام پاکستانیوں سے کہ کل سب اپنے گھروں سے کشمیریوں کے لیے نکلے اور کشمیر آور منائیں۔

Advertisement

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کے روز کشمیر آور منانے کے لیے شوبز فنکار بھی میدان میں آگئے۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کل صبح12 بجے سے شروع ہوکر رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ بجایاجائے گا اور ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے اس اعلان پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے رد عمل کا اظہار کیا ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے  گلوکارہ رابی پیرزادہ ،گلوکار شہزاد رائے، اداکار ہمایوں سعید ، میزبان و اداکار فخر عالم، اداکار فیصل قریشی، ثنا جاوید اور قومی کرکٹر احمد شہزاد کل کشمیر کی اظہارِ یکجیتی کے لیے نکلے گے۔

 واضح رہے کے گزشتہ روز ان فنکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ’کشمیر آور‘ پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا تھا۔

Advertisement

فیصل قریشی

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے وزیر اعظم کی کال کا خیر مقدم کیا اور مداحوں سے جمعے کے دن 12 بجے معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے  میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے کی درخواست کی۔

Advertisement

ثنا جاوید

پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے وزیر اعظم کے اعلان  پر اپنا رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ وہ کشمیر آور کے لئے کنسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد میں موجود ہوں گی۔

ثنا جاوید کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کے کل وہ لوگ بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجیتی کے لیے اپنے اپنے گھروں سے نکلے اور ساتھ دیں ۔

فخر عالم

پاکستان کے معروف میزبان و اداکار فخر عالم نے کشمیر آور کے سلسلے میں سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی ۔

Advertisement

شہزاد رائے

Advertisement

گلوکار شہزاد رائے نے بھی عمران خان کے اعلان پر کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کی ہے۔

شہزاد رائے نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اور فاطمہ جناح اسکول کی  2500 طلبات مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گی۔

Advertisement

کرکٹر احمد شہزاد

کرکٹر احمد شہزاد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آرمی میوزم لاہور کینٹ میں کشمیر آور کے لئے موجود ہوں گے۔

Advertisement

                                                                                                         رابی پیرازادہ

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرازادہ نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا  جس میں انہوں نے وزیراعظم کے اعلان پر ردے عمل دیا کے وہ بھی کل جمعے کو 12 بجے لبرٹی راؤنڈ اباؤٹ میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دینے کے لیے آئیں گی۔

ہمایوں سعید

ہمایوں سعید نے بھی کشمیر آور کی مناسبت سے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان پر ہمایوں کا کہنا تھا کہ اقدام کی حمایت کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ عوام اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں کیونکہ ناانصافی اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم وزرائے اعلیٰ اور ارکان پارلیمنٹ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر جبکہ ملک بھر میں دیگر لوگ اپنے دفاتر، مکانات، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے باہر جمع ہوں گیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version