ماہرہ خان کا فردوس جمال کے بیان پر رد عمل

سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کے بعد ماہرہ خان نے اسکرین پر فردوس جمال کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
بول انٹرٹیمنٹ کے پروگرام بول نائٹس ود احسن خان میں فردوس جمال کے حوالے سے سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ فردوس جمال میرے لئے انتہائی قابل احترام ہیں اور میں ان کی دل سے عزت کرتی ہوں۔
جبکہ مومنہ درید کے حوالے سے ماہرہ کا کہنا تھا کہ مومنہ ایک ذہین خاتون ہیں، انہیں معلوم ہے کس کو کب کیا کہنا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار فردوس جمال نے نجی چینل کے مارننگ شو میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ ماڈل ہیں جبکہ اس عمر میں ان کو ہیروئن کا نہیں بلکہ ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔
جس کے بعد نہ صرف شوبز انڈسٹری کی دیگر اداکاروں نے ماہرہ خان کو سپورٹ کیا تھا بلکہ مومنہ پروڈکشن کی مالک مومنہ درید نے ردعمل کے طور پر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کو اپنی پرڈو کشن کے بینر تلے بننے والے ہر پروجیکٹ سے خارج کر دیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News