Advertisement

شردھا کپور، باغی 3 میں نئے کردار میں جلوہ گر ہوں گی

Shradha Kapoor looks air hostess

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی فلم باغی 3 کی عکسبندی مکمل کر لی۔

 ذرائع کے مطابق شردھا کپورفلم باغی 3 میں ایئرہوسٹس کا کردارادا کرتی نظر آئیں گی۔

شردھا کپور نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اورفلم کی دیگر کاسٹ عکسبندی مکمل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اداکارہ نے اس کے علاوہ عکسبندی کے دوران لی گئی کئی تصاویریں بھی شیئر کیں۔

فلم ’باغی‘ کی ہدایات کاری احمد خان نے کی اور ساجد ناڈیا والا نے اسے پروڈیوس کیا جبکہ فلم کے رائٹر فرہاد سامجی ہیں۔

فلم میکرس ابھی شردھا کے لکس اور رول پر کام کررہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ ان کا نیا لکس ہے اور گزشتہ فلموں میں شردھا کے دکھائے جانے والے لکس سے مختلف بھی ہے ۔

Advertisement

اداکارہ شردھا کپور کا اپنے اس نئے لکس کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ایئر ہوسٹس کے لکس میں نظر آئے گی  اور اس لکس کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ورک شام بھی لیں گی تاکہ بہتر طور پراداکاری کے جوہر دکھا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم باغی 3 کی شوٹنگ ممبئی میں ستمبر کی شروعات میں کی جائے گی اور اس کے بعد ٹیم آگرہ جائے گی اور پھر انٹرنیشنل شیڈیول پر کام ہوگا جس کی شروعات جارجیا سے ہوگی۔

یہ دوسرا موقع ہوگا جب اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ شردھا کپور ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔

اس سے پہلے دونوں باغی میں ساتھ نظر آئے تھے اور دونوں کی جوڑی کو فلم بینوں نے کافی پسند بھی کیاتھا۔

فلم باغی 3  آئندہ سال29اپریل کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version