عائشہ ملک بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پر برس پڑیں

پاکستانی نژاد امریکی بلوگر عائشہ ملک نےبھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑاکوکھری کھری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہرلاس اینجلس میں پاکستانی نژاد امریکی بلوگرعائشہ ملک بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پر برس پڑیں۔
لاس اینجلس میں تقریب کے دوران عائشہ ملک نے پرینکا چوپڑا سے جنگ کی حمایت میں کی جانے والی ٹویٹ کی جانب اشارہ کرتے سوال کیا کہ ’آپ اقوامِ متحدہ کی گڈ ول سفیر ہیں اور آپ دو ہمسائیوں کے بیچ نیوکلئیر جنگ کی حمایت کررہی ہیں؟ایسی بات کرنا افسوسناک ہے۔
عائشہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی جنگ میں جیت کسی کی نہیں ہوتی اور پاکستان میں آپ کے لاکھوں مداح ہیں جو کہ آپ کی ٹویٹ سے بہت دکھی ہوئے ہیں۔
عائشہ ملک کے کئے جانے والے سلوک پر پرینکا نے کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ پرینکا کا کہنا تھا کہ میں نے تمھارا سوال سن لیا ہے ۔ چیخیں مت ، ہم سب یہاں پیار محبت کے لئے جمع ہوئے ہیں ۔
پرینکا کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاکستان میں بہت دوست ہیں اور میں ہندوستان سے ہوں، مجھے جنگ پسند تو نہیں لیکن میں محب وطن ہوں اور میرا ماننا ہے کہ ایک درمیانی راستہ ہوتا ہے جس پر ہمیں چلنا پڑتا ہے ۔
واضح رہے کہ فروری میں انڈیا اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے تو پریانکا چوپڑاایک ٹوئٹ پر کشیدگی کے اس ماحول میں انڈین فوج کی حمایت کرتی دکھائی دیں تھیں۔انڈین آرمڈ فورسز کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انھوں نے ٹویٹ کیا تھا ‘جے ہنذ’۔ اس پر انھیں دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

