Advertisement

اداکارہ مہوش حیات نے یتیم خانے کا افتتاح کردیا

mehwish hayat

قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات یتیم خانے ’میرا اپنا گھر ‘کا افتتاح کرنے سوہاوہ پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ پہنچیں جہاں انہوں نے فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں بچوں کی آنکھوں کے معائنے کا جائزہ لیا۔

سوہاوہ میں اداکارہ مہوش حیات نے اسکول کے بچوں سے ملاقات بھی کی اور بچوں سے گھل مل گئیں اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔

اس سے قبل کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے سندھ کے خستہ حال اسکولوں کی بحالی اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ بھی اٹھایاتھا۔

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صرف اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اورطاقت کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے  ملک، معاشرے اور دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہئے۔

Advertisement

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نا صرف تفریح فراہم کرنے کا کام کررہی ہوں ، بلکہ وہ فلاحی کا م بھی کر رہی  ہوں جس سے لوگوں کی زندگیوں میں تھوڑی بہتری  آسکے۔

مہوش حیات نے بتایا کہ  ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم گلوبل چیریٹی پینی اپیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے صوبہ سندھ کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے بھی کوششیں کررہی ہوں۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے خستہ حال اسکولوں کےحال کی بہتری کے لیے مہوش حیات اگلے سال لندن میں منعقد ہونے والی میراتھن میں حصہ لیں گی اور صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں 5 اسکولوں کی تعمیر کے لیے تقریباً ایک لاکھ یورو فنڈ اکھٹا کریں گی۔

مہوش  حیات نے بتایا کہ سکھر میں تقریباً 900 لڑکے اور لڑکیوں کے لیے 5 اسکول قائم کر رہے ہیں اور میرے لیے اس سے بڑی کوئی بات نہیں کہ تھوڑی سے کوشش سے غریب بچوں کا مستقبل سنوارسکوں۔

واضح رہے کہ  نشان امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں اور ملکی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version