Advertisement

میرے والد نے والدہ پر بہت تشدد کیا، فضا علی

fiza ali

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والد بہت ظالم تھے، اور اُن کی ماں پر تشدد کرتے تھے۔

اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ میرے والد نے والدہ پر بہت تشدد کیا یہاں تک کہ جب وہ حاملہ تھیں اُن دوران بھی تشدد کیا ۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران فضا علی نے بتایا کہ میرے والد کے بارے میں بہت سے لوگوں کو نہیں پتہ کیوںکہ میں اکثر کہہ دیتی تھی کہ والد صاحب میرے بچن میں ہی انتقال کر چکے ہیں، لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ والد زندہ ہیں یا مر چکے ہیں۔

فضا علی نے بتایا کہ ایک دفعہ والد نے امی کو اتنی بری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے والدہ کے منہ سے بہت خون بہنے لگا یہاں تک کہ فرش پر خون ہی خون ہوگیا جس پر پڑوسی انہیں اسپتال لے کر گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ والد ذمہ داریوں سے بھاگنے والے تھے اورانہیں کمانے  کا شوق بھی نہیں تھا جب کہ والدہ پیسے والی تھیں اورمیرے والد بہت زیادہ لالچی ہونے کی وجہ سے ہر وقت والدہ سے پیسے مانگتے تھے اور نہ ملنے  پر والدہ پر ظلم  کیا کرتے تھے ۔

Advertisement

فضا علی کا باپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ باپ وہ ہوتا ہے جو بچوں کی فکر کرے، اُن کے مستقبل کے بارے میں سوچے لیکن میرے  والد میں ایسا کچھ نہیں تھا، والدہ ہی ہمارے لئے سب کچھ تھیں۔

فضا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے والد کبھی یاد نہیں آتے کیوں کہ انہوں نے جو کچھ ہمارے ساتھ کیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

واضح رہے کے فضا علی ان دنوں جی این این کے پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں لیکن انہوں نے بہت سے پاکستانی ڈراموں ، مزاح پروگراموں میں بہترین اداکاری کی اور ساتھ ساتھ میزبانی بھی کی ہے لیکن فلحال انہوں نے اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version