Advertisement

اداکارہ اقرا عزیز کا رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف ایکشن

اقرا

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کریم کا اشتہار کرنے سے انکار کردیا۔

اداکارہ اقرا عزیر کو ایک نجی کمپنی نے گورا رنگ کرنے والی کریم کے اشتہار کے لیے  پیشکش کی لیکن اداکارہ نے یہ آفر ٹھکرادی۔

اقرا کے اشتہار نہ کرنے کے فیصلے پر انسٹاگرام اکاؤئنٹ پر ان کے منگیتر یاسرحسین نےاقرا کے اس مثبت فیصلے پر انہیں سراہا اور انسٹگرام پر ان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرکے خوبصورت کیپشن لکھی اور اداکارہ کی حواصلہ افزائی کی۔

اداکار یاسر حسین  نے  انسٹا گرام کی پوسٹ میں  لکھا کہ ‘اقرا کل جو تم نے کیا اس کے بعد سے میں آپ سے اب مزید محبت کرتا ہوں، یہ بات آپ سب کو بتانا ضروری نہیں ہے کیونکہ یہ ایک بہترین کام ہے ،اقرا نے ایک رنگ گورا کرنے والی کریم کا اشتہار کرنے سے منع کردیا، جو کہ معاشرے میں احساس کمتری کو فروغ دینے کے بہت سارے پیسے بھی دے رہے تھے۔

یاسر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ جرات مندانہ اور صحیح قدم اُٹھایا ہے آپ نے، بے شک کسی گورے کو کسی کالے اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت نہیں، اللہ نے ہمیں جیسا بنایا ہے اُسی میں خوش رہیں۔

Advertisement

اس سے قبل اقرا نے آئٹم نمبرکرنے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئٹم سانگ ہر گزنہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ سال سے قریبی تعلقات کی خبریں گردش کررہی تھیں،لیکن دونوں فنکار میڈیا کے سامنےاظہارکرنے سے کتراتے رہے۔لیکن حال ہی میں ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ شرکت کی اور فوٹوسیشن بھی کروائے۔ تقریب میں جب  یاسر حسین نے اقرا عزیزکوبھری محفل میں شادی کی پیکشش کی تواداکارہ نےجھٹ ہاں کردی۔

اداکارہ اقراء عزیزایوارڈ تقریب کے دوران دو ایوارڈ جیتنے میں کامیاب  رہیں۔تقریب کے دوران یاسر حسین سینئر اداکارندیم بیگ کے برابر میں بیٹھیں اقراء کے پاس پہنچے اورسب کے سامنےانہیں پروپوزکرتے ہوئے انگوٹھی پیش کی جواداکارہ نےرضامندی کے ساتھ پہن لی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version