ماہرہ خان’پیرس فیشن ویک‘میں ریمپ پرجلوے بکھیرنے کے لیے تیار

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ’پیرس فیشن ویک‘ میں ریمپ پر جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں ۔
ماہرہ خان پیرس فیشن ویک میں حصہ لینے کے لیے گزشتہ روز پیرس پہنچی ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل برانڈ
لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔
اداکارہ ماہرہ خان نے پیرس میں لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہوں نے بہت ہی تھوڑا میک اپ کیا ہوا ہے اور پھر بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرکے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکار بھی کسی سے کم نہیں۔
کانز فلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور اسٹائل کی بے حد تعریف کی گئی تھی۔
تاہم رواں سال وہ کانز میں شرکت نہ کرسکیں جس کے باعث ان کے مداح مایوس ہوگئے تھے لیکن ماہرہ نے اپنے چاہنے والوں کی مایوسی دورکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کانز میں تو نہیں لیکن پیرس فیشن ویک میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ پیرس فیشن ویک 23 ستمبرسے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News