Advertisement

​ سائنسدان عبدالسلام پر بننے والی فلم ’سلام‘ بہت جلد نیٹ فلکس پر

salam--full-movie

پاکستان کے پہلے نوبل انعام یافتہ سائنسدان عبدالسلام پر ننے والی فلم ’سلام‘ بہت جلد نیٹ فلکس پر دیکھی جاسکے گی۔

جھنگ کے پرانے محلہ میں رہنے والے اسکول ماسٹر کے ہاں بچے کی ولادت پر کسی کو گمان بھی نہ تھا کہ وہ مستقبل میں کتنا بڑا انسان بنے گا، نئی نسل کو شاید ڈاکٹر عبدالسلام کا نام اجنبی لگے مگر دنیا جانتی ہے کہ اس چھوٹے سے محلے میں پرورش پانے والے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے اور اب ان کی زندگی پر فلم بھی بنائی گئیں ہے۔

سائنسدان عبدالسلام پر بننے والی فلم ’سلام‘رواں سال مئی میں بنی تھی اور یہ فلم اب تک کئی بین الاقوامی فیسٹول میں دکھائی جا چکی ہے۔

اس فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا صارف نے مزید بتایا کہ عبدالسلام پر بننے والی یہ فلم پہلی اکتوبرسے نیٹفلکس پر دیکھی جاسکے گی۔’سلام‘ کے عنوان سے یہ فلم بروکلین میں مقیم ہدایتکار آنند کمالکار کی محنت کا ثمر ہے جس کی پیشکش قیلولا پروڈکشنز نے کی ہے۔

فلم کے ہدایت کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک فیچر فلم ہے جو ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی پر مبنی ہے اور یہ فلم ان کی زندگی سے منسلک تمام تر پہلوں کو مذِ نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے خاص طور پر یہ فلم ان کی زندگی کے دو پہلوں پر روشنی ڈالتی ہے جو کہ مذہب اور سائنس ہیں۔

Advertisement

متذکرہ فلم کو 2018 میں ساؤتھ ایشیا فلم فیسٹیول، مونٹریال میں بہترین دستاویزی فلم منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں ان کی زندگی کے گزرے ہوئے وقت کو ہی دکھایا ہے کہ ڈاکٹرعبدالسلام نوبل انعام موصول کر رہے ہیں جب کہ سوئیڈن کے گوستو ان کے ہمراہ کھڑے ہیں اور عبدالسلام پاپائے روم سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل ڈاکٹر عبدالسلام کو 1979 میں نوبل انعام ملا تھا۔ یہ پاکستان میں سب سے پہلا نوبل انعام تھا جب کہ جنوبی ایشیا میں چوتھا تھا۔

ڈاکٹر عبدالسلام کےبیٹے نے بتایا کہ ان کے والد بڑے سائنسدان تو تھے لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ سائنس کے ساتھ انھیں انگریزی اور اردو ادب سے بھی گہرا لگاؤ تھا۔

ڈاکٹر عبدالسلام نے غالب پر کئی مضامین لکھے ہیں اور وہ ہر موضوع پر کتابیں پڑھتے تھے۔

واضح رہے کہ احمدی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالسلام کو ملک چھوڑ کر جانا تو پڑا لیکن وہ مرتے دم تک پاکستانی شہری ہی رہے۔ ’انھیں برطانیہ اٹلی اور یہاں تک کہ انڈیا نے اپنی شہریت دینے کی پیشکش کی لیکن انھوں نے آخر وقت تک پاکستانی پاسپورٹ نہیں چھوڑا۔

یاد رہے کہ  پاکستان ڈاکٹر عبدالسلام کے علم و دانش سے خاطر ِخواہ فائدہ تو نہیں اٹھا سکا، لیکن سائنس کے میدان میں اُن کی خدمات کو کسی طور بھی پسِ پشت ڈالا نہیں جاسکتا جن کی بنیاد پر سائنس آج بھی نئی دریافتیں کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version