ڈوین جانسن اور ون ڈیزل نے پال واکر کی 46 ویں یوم پیدائش پر جزباتی ٹوئیٹ کر دیا

ہالی ووڈ اداکار پال واکر کی 46 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ، ان کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے شریک اداکار وین ڈیزل اور ڈوین جانسن نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شئیر کی ہے ۔
اداکار پال واکر ایک کار کے حادثے کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس واقع کو چھ سال ہوگئے ہیں ۔
پال واکر کی 46 ویں یوم پیدائش کے دن ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ اپنے دوست کو بھولیں نہیں ہے ۔
ڈوین جانسن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ “میں اپنے دوست کے بارے میں کبھی بھی پوسٹ نہیں کرتا ہوں لیکن آج ان کی پیدائش کا دن ہے اور ان کے ساتھ گزرے وقت کو ترجیح دیتے ہوئے مجھے یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ ہم سب کے لئے زندگی کتنی نازک ہے ۔
جانسن نے اپنے دوست کی یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ آج تک ان کی یاد آتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ “ہماری دوستی ہماری بیٹیوں ، میڈو اور سائمون اور ان کے باپ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی ۔
جانسن نے بتایا کہ مجھے ایک خوف طاری ہوگیا تھا جب میں نے سڑک پر ایک دوست کھو دیا تھا اور اس ساری چیز نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ “ہمیں کبھی نہیں معلوم کہ کس کا ساتھ کب تک ہے لہذا ہمیں اپنے پیاروں اور آباؤ اجداد کی شان میں جتنا وقت ملے گزارنا چائیے ۔
ڈیزل نے اپنی سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ پول کو اپنا بھائی کہنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
ڈیزل کا مزید کہنا تھا کہ “آپ کو بہت کچھ بتانا چاہتا ہوں کہ ایک دفعہ ہم اسکاٹ لینڈ میں فلم کر رہے تھے اور رات ایک پارٹی رکھی جس میں ہم سب نے اچھا وقت گزارا جسے آج تک نہیں بھول سکتا ہوں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News