حمائمہ ملک سب سے زیادہ محبت کس سے کرتی ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بتا دیا کہ ان کی زندگی میں سب سے اہم کون ہے اور وہ سب سے زیادہ محبت کس سے کرتی ہیں۔
حمائمہ سے حال ہی میں ان کے ایک مداح نے ان سے انسٹاگرام پر”آسک می سیشن” کے دوران سوال پوچھا کہ آپ کس سے محبت کرتی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنے بھتیجے اوراداکار فیروز خان کے ننھے بیٹے سلطان سے محبت کرتی ہیں جس کی پیدائش رواں سال ہوئی تھی اور فیروز نے اس خوشی کی خبر کو سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تھا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمائمہ ملک نے اکبرڈھیڈی نامی شخص کے ساتھ بھی تصاویرشیئر کی تھیں اور انہیں اپنا پسندیدہ شخص اوربہترین دوست قراردیا تھا۔
حمائمہ ملک کے بارے میں یہ تاثر زور پکرٹا جا رہا ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
معروف اداکارہ رمضان میں عمرہ کے لیے گئیں جہاں انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ مسجد نبوی میں ایک شخص کے ساتھ کھڑی نظر آئیں، جسکی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ سعودی قوانین کے مطابق خاتون اپنے محرم کے بغیر سفر نہیں کر سکتی، تو یہ شخص حمائمہ ملک کا کون ہے۔
حمائمہ ملک نے اس کے ساتھ اپنی سب سے پہلی تصویر نومبر میں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی مگر اس وقت کسی نے ان دونوں کی تصویر پر اتنا دھیان نہیں دیا تھا۔
اس سے قبل حمائمہ ملک کی شادی معروف اداکار شمعون عباسی کے ساتھ ہوئی تھی مگر یہ رشتہ کچھ وجوہات کی بناء پر قائم نہ رہ سکا اور دونوں نے اپنے راستے الگ کر لیے۔
حمائمہ ملک فلم بول سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ہے جنہوں نے لالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوایا ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News