فروزن 2 کا نیا ٹریلرریلیز

اینیمیٹڈ فلم “فروزن 2 “کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔
دو ہزار تیرہ کی بلاک بسٹر ڈزنی اینیمیٹڈ فلم فروزن کے دیوانے دونوں بہنوں آنا اور ایلسا کو پھر سے دیکھنے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ والٹ ڈزنی کمپنی نے فلم کے دوسرے حصے کا ایک اور ٹریلر پیش کردیا ہے۔
افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن فیورکی ہدایتکاری ایک بار پھر کرس بک اور جینیفر لی نے کی ہے۔
دو بہنوں کی کہانی فروزن جس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا تھاچھ سال پہلے آئی سپر ڈوپر بلاک بسٹر فلم کا سحر اب تک بچوں بڑوں پربرقرار ہے۔فروزن کی اسی کھڑکی توڑ کمائی اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے والٹ ڈزنی کمپنی نےاس کا دوسرا حصہ پیش کیا ہے۔
اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے ہالی ووڈ کے اداکار کرسٹین بیل،ایڈینا مینزل،جوناتھن گروف اورجوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں شامل کی گئی ہیں ۔
پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا،اینا،کرسٹوف اور اولاف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔
فلم 22 نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News