Advertisement

رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

Rabi peerzada

لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور اژدھے رکھنے کے الزام میں گلوکارہ  اور ماڈل رابی پیر زادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری عدالت میں گلوکارہ رابی پیرزادہ پر مگرمچھ ، اژدھا پالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود رابی پیرزادہ پیش نہ ہوئیں، عدم حاضری پر عدالت نے رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 رابی پیرزادہ کے خلاف وائلڈ لائف حکام نے 11 ستمبر کو چالان پیش کیا تھا جس میں ان پر غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کا الزام تھا۔

محکمہ جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مگرمچھ، سانپ، اژدھے رکھے ہیں جو کہ وائلد لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر  کی تھیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version