Advertisement

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہوں، شائستہ لودھی

shahista

پاکستان کی معروف میزبان واداکارہ شائستہ لودھی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

شائستہ لودھی  جن کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو میزبانوں میں ہوتا ہے وہ اب مارننگ شو چھوڑ چکی ہیں لیکن ان کا حوالہ شہرت اب بھی مارننگ شو ہی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ نے شوبز کی دنیا کو کیوں چھوڑا؟جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں رہ کر اپنی فیملی کو اتنا وقت نہیں دے پا رہیں تھیں جتنا انہیں دینا چاہیے تھا۔

شائستہ نے مزید کہا کہ ان کے بچوں کو اس بات سے بہت چڑہوتی تھی کہ میں مارننگ شو میں شادیاں کراتی ہوں اور وہ مجھے کہتے تھے کہ آپ یہ کیا ہر وقت شادیاں کراتی رہتی ہیں۔

شائستہ نے بتایا کہ مارننگ شو کی وجہ سے اپنے بچوں پر مکمل توجہ نہیں دے پارہی تھی کیونکہ میرے پاس وقت نہیں ہوتا تھا لیکن  اب جب سے مارننگ شو سے علیحدگی اختیار کی ہے میرا میرے بچوں کے ساتھ رشتہ مضبوط ہوگیا ہے۔

Advertisement

انٹرویو میں شائستہ نے مارننگ شو کے سفر سے لے کر شادی میں ناکامی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں شئیر کیں۔

اداکارہ سے انٹرویو میں سوال کیا  گیا کہ آپ نے اس انڈسٹری  کو اپنی زندگی کے 10 سے 12 سال  دے دئیے، کیا سمجھتی ہیں کہ آپ نے کیا کھویا؟

شائستہ لودھی نے جواب میں کہا کہ ان سالوں میں نے بہت کام کیا، میں سمجھتی ہوں میں نے ان سالوں میں پیسے تو بنا لیے مگر اپنے آپ کو کھو دیا۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ  انھیں لگتا ہے کہ  وہ شوبز کی دنیا میں کہیں کھو گئی تھیں جو کہ ایک مخصوص طرز زندگی کی وجہ سے تھا جو وہ کر رہی تھیں۔ تاہم شائستہ نے کہا کہ انھوں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ ہونے والی بہت سی چیزوں مس کیا۔

شائستہ لودھی نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق شوہر بہت اچھے انسان اور بہترین باپ تھے لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ہم دونوں نے اپنے راستے جدا کرلیےتھے۔

شائستہ لودھی نے اپنے دوسرے شوہر عدنان کو بھی بہترین انسان قرارد یتے ہوئے کہا کہ عدنان ان کے کزن تھے لہذٰا ان کے بچوں کو ان کے دوسرے شوہر کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ اب تو معاملہ یہ ہے کہ ان کے بچے ان سے زیادہ ان کے شوہر کے قریب ہیں۔

Advertisement

شائستہ نے اپنے شوہر کے بارے میں دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے وہ اپنے شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کررہی تھیں لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ ان کی خود کی شادی عدنان سے ہوگئی۔ شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version