اداکار ہمایوں سعید کا بھی مظفر آباد جلسے میں شرکت کا اعلان

پاکستانی کرکٹر شاہد افریدی کے بعد اب دیگر شوبز سے تعلق رکھنے والے بھی مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہونے والے وزیرِ اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کا اعلان کر رہے ہے ۔
پاکستانی معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھی مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہونے والے وزیرِ اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاکستان کے عوام سے کل کے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اس جلسے میں جانا چائیے اور بتانا چائیے کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
AdvertisementI will be joining Prime Minister Imran Khan in Muzzafarabad at this jalsa. I urge you all to participate as well. Let us show the world that we stand united with our Kashmiri brothers and sisters at this most difficult time https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2019/09/843828/amp/
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 11, 2019
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے کل مظفرآباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

