Advertisement

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

naimal khawar

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا ۔

نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے جلد کی حفاظت کرنے کے لیں مفید ٹپس دی ہے ۔

نیمل خاور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر خواتین کو اپنی خوبصورت جلد کا راز بتاتے ہوئےکو مشورہ بھی دیا کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔

نیمل کی اسکین کے حوالے سے دی جانے والی ٹپس کی ویڈیو بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں نیمل خاور نے اپنی جلد کے حوالے سے پریشان خواتین اور لڑکیوں کو چہرے کو حسین بنانے کے طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں پانی کو پیا کریں۔

Advertisement

نیمل کا جلد کو شاداب رکھنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ  پانی سے جلد پر بہت فرق پڑتا ہے، دن میں کم سے کم دو لیٹر پانی تو ضرور پینا چائیے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں سب کو مشورہ دیتی ہو کہ جلد کو خوبصورت رکھنے کے لیے چائے اور کافی کا استعمال ترک کردیا جائے ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ چائے اور کافی میں کیفین موجود ہوتا ہے جو جلد کو بہت جلد خشک بنا دیتا ہے لہذا اس کا استعمال ترک نہیں کر سکتے تو بہت حد تک کم کر دیا جائے ۔

نیمل نے وڈیو میں ایک اور مفید مشورہ دیا کہ جلد کو نم رکھا کریں تاکہ جلد خشک نا ہو اور کہا کہ  میک اپ فورا ً جلد سے ہٹایا کریں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین تقریب کے بعد بھی میک اپ کو جلد پر لگے رہنے دیتی جو کہ بہت غلط عمل ہے ۔

 اداکارہ نے ویڈیو کے اختتام میں بادام، کھوپرے اور زیتون کے خالص تیل کو بھی چہرے کی جلد کے لیے بہت سود مند قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version