پاکستانی برانڈ استعمال کرنا اعزاز کی بات ہے،شہزادی کیٹ مڈلٹن

شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن میں پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کی اوراس موقع پر کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی جیولری کا انتخاب کیا۔
شہزادی کیٹ نے ہرے رنگ کے جوڑے کے ساتھ پاکستانی برانڈ ’زین‘ کی خوبصورت جیولری کا استعمال کیا۔
پاکستانی ملبوسات تو دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہی ہیں لیکن پاکستانی جیولری کو بھی پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ۔
اس حوالے سے زین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی کہ برطانوی شاہی شہزادی کا اپنی جیولری کے لیے پاکستانی برانڈ کا انتخاب کرنا اعزاز کی بات ہے۔
دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی تھی جس پر برطانوی شاہی محل کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گیں۔
برطانوی شاہی جوڑے کا یہ دورہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا جس میں شاہی جوڑے کے ساتھبرطانوی رائل افواج کے حکام بھی پاکستان آئینگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کی افواج کے درمیان اہم عسکری ملاقاتیں بھی دورے کا اہم حصہ ہونگی اور یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا اس کے علاوہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کا موضوع بھی دورے کا حصہ ہوگا۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اسلام آباد۔،لاہور اور ناردن ایریاز کا دورہ بھی کرینگے ۔
اس سے قبل شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

