شمعون عباسی کی فلم ’دُرج‘ دنیابھرمیں ریلیز،پاکستان میں پابندی برقرار

پاکستانی ہدایت کارواداکارشمعون عباسی کی فلم ’درج‘ دنیابھرمیں ریلیزکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شمعون عباسی کی فلم درج دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی تاہم پاکستان میں تاحال سینسربورڈ کی جانب سےپابندی برقرارہے۔
فلم کو امریکا، کینڈا، متحدہ عرب امارات اورڈنمارک میں ریلیز کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل شمعون عباسی نے سینسر بورڈ سے فلم ’دُرج‘ پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔فلم ’دُرج‘ پر حال ہی میں تمام سینسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ۔
شمعون عباسی نےسوشل میڈیاپرسینسر بورڈ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکام ایک مرتبہ پھر فلم کا جائزہ لیں اوراپنےفیصلے پر نظرثانی کریں۔
انہوں نے موقف اختیار کیاکہ ہم اس پر کام کررہے ہیں اور اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور اگر انہیں فلم میں کوئی نامناسب چیز نظرآتی ہے تو ہم ان کےکہنے کے مطابق اسے ہٹاسکتے ہیں۔ اُمیدکرتے ہیں کہ وہ اس عمل کے ذریعے ہماری مدد کریں گے۔
ہدایت کار شمعون عباسی کی جانب سے سوشل میڈیا پربتایا گیاکہ ان کی فلم بد قسمتی سے اس وقت پاکستان میں ریلیز نہیں کی جارہی ہےکیونکہ سینسر بورڈ کو فلم کے حوالے سے اعتراضات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی۔
اس سلسےمیں گزشتہ دنوں اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے وزیر اعظم عمران خان سے فلم ’درج‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
سماجی رابے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ہم وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد سینسر بورڈ سے کلیئر سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے عمل میں ہماری مدد کریں کیونکہ اِس سے قبل پنجاب اور سندھ کے سینسر بورڈز نے فلم ’درج‘ کو کلیئر کرکے ہمیں سرٹیفکٹ جاری کیاتھا۔
We would like to address the prime minister of Pakistan@ImranKhanPTI
AdvertisementTo look into the matter and help us thru the process of obtaining a clearance certificate from islamabad censor board as punjab and Sindh had cleared the film previously and issued certificates#supportDurj pic.twitter.com/dlPAOfg5mV
— Shamoon Abbasi official (@shamoonAbbasi) October 7, 2019
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نےلکھاکہ’درج‘ ریاست مخالف یا مذہب مخالف فلم نہیں بلکہ یہ کچھ ایسے لوگوں کے ذہنی مرض کو پیش کر رہی ہے جو جرائم کا ارتکاب کرنے کے لیے کچھ خاص لوگوں کے پاس جاتے ہیں۔
#DURJ is not an anti state or anti religion film at all and simply depicts the subject of mental illness in a few people that tend to go to certain extents to commit crimes, it's a global fact we can't hide it..
AdvertisementDURJ is not gruesome or vulgar#supportDurj pic.twitter.com/qYpiTJB5VX
— Shamoon Abbasi official (@shamoonAbbasi) October 7, 2019
اُنہوں نے لکھا کہ فلم کی کہانی ایک عالمی حقیقت ہےجس کو چھپایا نہیں جاسکتا، یہ معلومات سے بھرپور فلم ہے، جس میں انسانوں کی نسل کشی جیسے جرائم میں ملوث افراد کی ذہنی صحت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
#DURJ Is an informative movie that discuses the mental health of people involved in crimes like cannibalism the film doesn't have any gruesome or bloodshedding scenes nor its a vulgar film
AdvertisementDURJ can bring a major change in Pakistans film industry
Not sure why banned #unbandurj— Shamoon Abbasi official (@shamoonAbbasi) October 7, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

