Advertisement

سابقہ بوائے فرینڈ پر امریکی ادا کارہ کا جنسی تشدد کا الزام

Melissa Benoist Domestic Violence Instagram video

خوبرو گلوکارہ میلیسا کا کہنا ہے کہ مجھے گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اب مجھے سمجھ آتا ہے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے جب کوئی بار بار آپ کو تھپڑ مارے، نوچے، مکے مارے، بالوں سے کھینچے اور گلا دبانے کی کوشش کرے۔

امریکی اداکارہ میلیسا بینوئسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکی جسے دیکھ کر پوری شوبز انڈسٹری حیران رہ گئی۔

امریکی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر  14 منٹ دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس کا نام بتانے سے گریز کیا۔

 

Advertisement

 اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک خط پڑھ کر سنایا جو انہوں نے خود تحریر کیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ سب برداشت کرنے کے بعد بھی میں نے ڈرنے کے بجائے خود سے محبت کرنا سیکھا، میں یہ سمجھ سکی کہ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں تشدد نہیں ہوتا، محبت میں حفاظت کی جاتی ہے

 

 

اداکارہ نے اس ویڈیو پیغام کے علاوہ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں اس نے لکھا کہ اس واقعے کو بتانا ان کے لیے آسان نہیں تھا، البتہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ان خواتین کی مدد کے لیے ایک نمبر بھی شیئر کیا جو گھریلو تشدد کا شکار ہی ہو یا ہو رہی ہوں۔

Advertisement

 

واضح رہے کہ سابقہ بوائے فرینڈ کے تشدد کا نشانہ بننے والی میلیسا نے 31 سالہ امریکی اداکار کرس وڈ سے رواں سال شادی بھی کر لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version