Advertisement

رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پرخودکشی کی خبریں، والد نے تردید کر دی

rabi

گلوکارہ رابی پیرزادہ کے والد نے سوشل میڈیا پر گر دش کر تی اپنی بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق رابی پیر زادہ کی سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی بالکل ٹھیک ہے۔

ذرائع کے مطا بق گلو کارہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز پر رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اورتصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔

ذرائع کے مطا بق رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گلوکار ہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے رابی پیر زادہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر تو کوئی رد عمل یا بیان سامنے نہیں آیا تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہو ئے کہا کہ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

اداکارہ کی یہ ویڈیوز اور تصاویر کیسے اور کہاں سے لیک ہوئیں اس کی معلومات اب تک سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں خود کش حملہ آور کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی اورکیپشن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔تاہم بعد میں اداکارہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version