Advertisement

عائزہ خان بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماں بھی

عائزہ خان

پاکستانی ہر دل عزیز نامور اداکرہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنی روزمرہ روٹین اپنے مداحوں سے شئیر کر دی۔

جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے کے انداز کو بھی سرا ہاتے ہیں۔

رواں سال اداکارہ کے لیے کافی مصروف ثابت ہوا کیوں کہ وہ ٹیلی ویژن اسکرینز پر کئی بڑے ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں۔

عائزہ خان نے اپنی روزمرہ روٹین کے بارے میں لکھا کہ میں ایمانداری سے بتا رہی ہوں کہ میں روزانہ صبح 7 بجے اُٹھتی ہوں، پھر حورین کو ناشتہ کروا کے اُس کے لیے لنچ باکس تیار کرتی ہوں اور پھر خود حورین کو اسکول چھوڑ کر آتی ہوں۔

Advertisement

دانش تیمور اور عائزہ خان کے بیٹے کی سالگرہ،تصاویر وائرل

ادکارہ نے لکھا کہ حورین کو اسکول چھوڑ کر آنے کے بعد گھر آکر ریان کو اُٹھاتی ہوں اور پھر ریان کو ناشتہ کرواتی ہوں اِس کے بعد ریان کو تیار کرکے اپنی امی کے گھر چھوڑتی ہوں۔

Advertisement

عائزہ نےبتایا کہ ریان کو امی کے پاس چھوڑنے کے بعد میں اپنے کام پر چلی جاتی ہوں اور جب بھی کام کے دوران موقع ملتا ہے تو ایک بار گھر آکر بچوں کو دیکھ لیتی ہوں اور جب موقع نہیں ملتا ہے تو کیمرے کے ذریعے ہی بچوں پر نظر رکھتی ہوں۔

عائزہ خان نے بتایا کہ جب میں کام ختم کرکے واپس گھر آتی ہوں تو بچوں کو کھانا کھلاتی ہوں، اُن کو نہلاتی ہوں اور پھر بچوں کو بیٹ مین اور شہزادی والے نائٹ ڈریس پہناتی ہوں، اِس کے بعد حورین کی کہانیاں سُنتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اِس کے بعد میں اپنا میک اپ اُتارتی ہوں، اپنے ’پسندیدہ  شخص‘ یعنی اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ڈنر کر تی ہوں اور رات کے 3 بجے سو جاتی ہوں پھر اگلی صبح و ہ ہی 7 بجے اُٹھ کر اپنی روزمرہ کی روٹین میں مصروف ہوجاتی ہوں۔

گزشتہ دِنوں معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ اِس سال کے اختتام سے پہلے میں ذاتی طور پر آپ سب کا شکریہ اداکرتی ہوں کہ آپ سب نے مجھے اتنی محبت اور پیار دیا۔

اداکارہ نے ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کی جانب سے سُپر وومین‘ کا لقب پانے پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے آخر میں لکھا کہ کبھی کبھی یہ سب بہت مشکل لگتا ہے لیکن میرے مداحوں نے مجھے جو پیار دیا ہے اور مجھے سُپر وومین بنایا ہے اُس سے مجھے یہ سب کرنے کی طاقت ملتی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس وقت بھی ان کے دو ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ اور ‘تھوڑا سا حق’ ٹی وی اسکرینز پر نشر کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔

اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا تھا۔

واضح رہے کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو 2009 میں عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے ڈرامے ‘تم جو ملے’ میں کام کیا تھا، اس کے بعد سے وہ ‘عکس’، ‘پیارے افضل’، ‘میرا سائیں 2’، ‘تم کون پیا’، ‘بکھرا میرا نصیب’، ‘میرے پاس تم ہو’ اور ‘تھوڑا سا حق’ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version