Advertisement

لیکڈ ویڈیو اسکینڈل: رابی پیر زادہ کا جذباتی بیان

Rabi Pirazada

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ  رابی پیرزادہ  نے لیکڈ  ویڈیو اسکینڈل پر جذباتی بیان جای کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رابی پیرزادہ کی چند غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر  وائرل ہونے  کے بعد سے ان کے پرستاروں اور شوبز حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے رابی پیر زادہ کی جانب  سے باقاعدہ طور پر تو  کوئی رد عمل یا بیان سامنے نہیں  آیا تاہم آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے ایک مختصر پیغام جاری کیا ۔

جاری بیان میں اداکارہ و گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا کہ ’جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا‘۔

اداکارہ کی یہ ویڈیوز اور تصاویر کیسے اور کہاں سے لیک ہوئیں اس کی معلومات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں  ، لیکن سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس کی وجہ حال ہی میں ان کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئیٹ ہے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا  پر اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں خود کش حملہ آور کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی  اورکیپشن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو  کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔تاہم بعد میں اداکارہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version