سوتیلی بیٹی کا جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے رواں برس ستمبر میں سینئر ہدایت کار ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد ان کی حمایت کی تھی۔
ہدایت کار ووڈی ایلن پر ان کی سوتیلی بیٹی ڈیلان فارون نے الزام عائد کیا تھا کہ ہدایت کار نے انہیں بچپن میں والدہ کی غیر موجودگی میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔
جنسی ہراساں کرنے کا یہ الزام نیا نہیں بلکہ اس سےقبل ابتدائی طور پر 1992 میں سامنے آیا تھا اور اب یہ الزامات بین الاقوامی مہم ’می ٹی ‘ کے بعد ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔
ہالی ووڈ ہدایت کار ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں ۔
سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے الزامات لگاتے ہوئے ماضی کے قصے کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تو والدہ کی غیر موجودگی میں ہدایت کار نے ان کے جسم کو چھوکر ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی تھی۔
ہدایت کار ووڈی ایلن نے ان الزامات کوپہلے بھی مسترد کیا تھا اور اب بھی ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ان کے خلاف پرانے الزامات دوبارہ لگائے جا رہے ہیں۔
سوتیلی بیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ایک اور اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے ہدایت کار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہدایت کار کا ایسا روپ نہیں دیکھا۔
ہدایت کار کی حمایت میں بولنے کے بعداسکارلٹ جانسن کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کی دشمن بھی قرار دیا گیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ اسکارلٹ جانسن کے بیان کے بعد ہدایت کار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے کہا کہ ’اسکارلٹ جانسن کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا نشانہ بنانے والے مرد حضرات کو پہچاننے میں وقت لگے گا‘
اداکارہ جانسن نے تسلیم کیا کہ لازمی نہیں کہ ہدایت کارووڈی ایلن جیسے ان کے ساتھ ہیں، دوسرے کے ساتھ بھی ایسے ہوں یا پھر جیسا وہ ہدایت کار کو سمجھتی ہیں دوسرے بھی انہیں ایسا ہی سمجھتے ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News