ماورا حسین اور فیروز خان کا ‘چکر’

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ ماورا حسین کو اب تک مداحوں نے ایک ساتھ نہیں دیکھا، لیکن اب یہ دونوں اداکار فلم ‘چکر’میں کام کرنے جارہے ہیں۔
ہدایت کار و اداکار یاسر نواز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس فلم کی کہانی تھرلر ہے جس میں کچھ مزاحیہ لمحات بھی پیش کیے جائیں گے لیکن اس فلم کو کامیڈی نہیں کہا جاسکتا’۔
یاسر نواز نے مزید کہا کہ ‘میں نے کہانی تیار کی، اسکرین پلے میں نے اور ظفر عمران نے مل کر تحریر کیا، وہ اس فلم کے ڈائیلاگز بھی تحریر کررہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘فلم میں ماورا حسین، فیروز خان کے ساتھ میں بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آؤں گا، کاسٹ میں جاوید شیخ اور احمد حسن بھی شامل ہیں’۔
اس فلم کا میوزک کئی نامور آرٹسٹ تیار کررہے ہیں جبکہ یاسر نواز کے مطابق احسن علی تاج اور علی طارق فلم کے لیے ایک گانا بھی تیار کرچکے ہیں۔
فلم کی کہانی کے حوالے سے یاسر نواز نے کچھ بھی شیئر کرنے سے گریز کیا، البتہ یہ ضرور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوگی۔
ماورا حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے نام کا اعلان کرنے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں فلم کا سکرپٹ موجود تھا۔
فلم 2020 میں ریلیز کی امیدہے۔
واضح رہے کہ یہ ماورا حسین اور فیروز خان دونوں کی دوسری پاکستانی فلم ہوگی۔
اس سے قبل ماورا حسین ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ جبکہ فیروز خان ‘زندگی کتنی حسین ہے’ میں کام کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News