Advertisement

فہد مصطفیٰ  کو مفت مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا

فہد مصطفیٰ

پاکستان کے نامور اداکا ر فہد مصطفیٰ کو مفت مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فہد مصطفیٰ نے والدین کو مشورہ دیا کے اپنے بچوں کو فضول ترین ایپ ٹک ٹاک سے دور رکھے تاکہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہتر کرسکیں۔

اداکار نے کہا کہ میری تمام والدین سے گزارش ہے کے اپنے بچوں کے قیمتی وقت کی قدر و قیمت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس بیکار ایپ ٹک ٹاک سے دور رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ والدین ٹک ٹاک سے بچوں کو دور رکھیں کیوں کہ یہ ان کے لیے ٹھیک نہیں پوری قوم کچھ نہ کرنے میں مصروف ہے اور ہم اس فضول ایپ ٹک ٹاک میں مصروف ہیں۔

فہد مصطفیٰ کا ٹک ٹاک کے حوالے سے والدین کو مشورہ دینا اور ٹوئٹ کرنا بہت مہنگا پڑ گیا کیونکہ اداکار کے اس ٹوئت کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ان پر برسنا شروع ہو گئے ہیں۔

Advertisement

اداکار فہد مصطفی کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام پیغام

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں گیارہویں جماعت کا عمار سید ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

اداکار کو اپنے مداحوں کے جانب سے اس ٹوئٹ کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ساتھ ہی اس شو کو بھی تنقید کی ذد میں لایا جا رہا ہے جس کی یہ میزبانی کرتے ہیں۔

انہوں نے فہد مصطفیٰ کے شو کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا کہ ان کے شو میں تو کمپیوٹر کورس سکھاتے ہیں نا؟

انہوں نے سوال کیا کہ اور بوڑھے لوگوں سے کہنا کہ ناچ کر دکھاؤ اور بائیک لے جاؤ وہ کیا ہے؟

Advertisement

ان کا اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بھی لوگوں کو کسی عقلمندی پر انعام دیا کریں۔

Advertisement

ایک صارف نے سوال کیا کہ ‘کیا جیتو پاکستان دکھادیں بچوں کو؟

ان کے مطابق یہ فہد مصطفیٰ کی اس ٹوئٹ پر ‘لے لے لے لے’ کہنا چاہ رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے سوال کیا لوگ ٹک ٹاک پر بھی ڈانس کرتے ہیں اور اداکار کے شو میں آکر بھی وہ کرتے ہیں تو فرق کیا ہے؟

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک سوشل ویڈیو ایپ ہے جس میں صارفین مقبول میوزک ویڈیوز کے بولوں پر خود کو ریکارڈ کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version