Advertisement

باکس آفس پر ‘جمان جی دی نیکسٹ لیول’ کی دھوم

باکس آفس پر 'جمان جی دی نیکسٹ لیول' کی دھوم

گزشتہ ہفتے امریکی باکس آفس پر جمانجی کا راج رہا اس سے قبل  پہلی پوزیشن پرفروزن ٹو کا راج تھا ۔لیکن فروزن ٹو کا سحر ٹوٹا نہیں بلکہ کم ہو گیا اور وہ  دوسرے نمبر پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جمان جی دی نیکسٹ لیول کا جادو چل گیا۔ چھ کروڑ دس لاکھ ڈالرز اکٹھے کرکے امریکی  باکس آفس  پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

یہ فلم دسمبر کامیڈی کے لئے بھی سب سے زیادہ پہلی پوزیشن کے ساتھ ساتھ ستاروں کیون ہارٹ اور جیک بلیک کے لئے براہ راست ایکشن فلم کے لئے بہترین آغاز کا بھی نشان زد ہے۔

دوسری  جانب  دو شہزادی بہنوں کی داستان  سے  منسلک  فلم  فروزن ٹو کا سحر اب تک برقرار ہے، دوسری  پوزیشن  پر آنے کے با وجود   فروزن ٹو  نے  ایک کروڑ بانوے لاکھ  ڈالرز  کما لئے۔

کرائم ایکشن ایڈونچر ڈراما مووی نائف آؤٹ  نے  اس ہفتے تیسری پوزیشن حاصل کی اور تیرانوے لاکھ ڈالرز  کمائے ۔ یاد رہے رچرڈ جوئل اس ہفتے ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے والی نئی فلم ہے ، جس نے ریلیز کے ساتھ  چوتھے نمبت پر جگہ بنا لی  اور  اس فلم نے   پچاس لاکھ ڈالرز کمائے ۔

Advertisement

کرسمس کے موقع پر ہونے والے دل خراش واقعے کے گرد گھومتی بلیک کرسمس کا امریکی باکس آفسپر پانچواں نمبر رہا،  اور اس نے چوالیس لاکھ ڈالرز کمائے ۔

واضح رہے کہ رواں برس ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم ’جومانجی دی نیکسٹ لیول‘ کا برلن اور لندن میں رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اور جولائی  میں اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

ٹریلر میں دی راک ڈیوائن جانسن سمیت سٹار کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جلوے بکھیرے۔ جیک کسدان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی وڈیو گیم میں قید دلچسپ کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version