ہالی ووڈ فلم 1917 لاس اینجلس کا رنگا رنگ پریمئیر

ہالی ووڈ فلم 1917 لاس اینجلس کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا جس میں فلم کے اسٹار کاسٹ نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق یہ فلم جنگی مناظر سے بھرپور ہے اس فلم کے پریمئیر میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جلوے بکھیرے ہیں۔
اس فلم کے ہدایت کار سیم مینڈیس ہے اس کی کہانی برطانوی فوجیوں کی ہے جو پہلی جنگ عظیم میں ملک کو بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ہالی ووڈ فلم 25 دسمبر کوسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
حال ہی میںالی ووڈ کی ایک اور فلم اسکائی واکر کا شاندار پرئیمیر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے ایک اچھا ماحول بنایا اور خوب جلوے بکھیرے۔
اس سے قبل ’اسٹار وارز‘ کی آخری فلم ریلیزکی گئی ہےفلم دی رائز آف اسکائی واکر ایکشن سے بھر پور فلم ہے۔
اس فلم میں ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ ولن، پال پٹائین کی واپسی بھی دکھائی گئی ہے۔
فلم کے پہلے ٹریلر میں ایکشن سے بھر پور مناظر دکھائے گئے تھے ساتھ ہی ایک ایسی دلچسپ کہانی کی جھلکیاں دکھائی تھی جس میں ایک لڑکی تنہا سب کا مقابلہ کرتی دکھائی دیں رہی ہے۔
اسٹار وار لیوک اسکائی ایک ایسی کہانی ہے جس میں اداکار ہان سولو اور جادوگر جیدی ماسٹر اوبی وان کے ساتھ مل کر شہزادی لیہ کو سلطنت کے چنگل سے آزاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے قبل اسٹار وار سیریز کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن2015 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ دوسری فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اسٹار وارز سیریز کی آخری اور تیسری فلم دی رائز آف اسکائی واکر کو رواں برس 20 دسمبرکو ریلیز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News