دپیکا پڈوکون دکھائی دینے والا یہ پاکستانی مرد کون ہے؟

بالی ووڈ کی ماڈل و اداکارہ مستانی راو کا روپ آخر کس نے اپنا لیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا روپ اپنانے والا شخص جس نےمیک اپ کے استعمال سے سب کو دنگ کر دیا ہے۔
پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیت کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں۔
شعیب خان جہاں ستاروں کا شاندار میک اپ کرتے ہیں وہیں وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں۔
شعیب خان نے بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ‘باجی راؤ مستانی’ میں موجود ایک گانے ‘دیوانی مستانی’ کا روپ اپنا لیا ہے۔
شعیب خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی جسے دیکھ کر شائقین بےحد حیران ہورہے ہیں۔
اس سے قبل شعیب خان نے دپیکا کی بولی وڈ میں کی گئی پہلی فلم ‘اوم شانتی اوم’ میں ان کے کردار کا روپ بھی اپنایا تھا۔
مداحوں نے ان کی اس تصویر کو بھی بےحد پسند کیا، جبکہ شعیب کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قبل انہوں نے ہولی وڈ کی کامیاب فلم میلیفسنٹ میں اینجلینا جولی کے کردار سے متاثر ہوکر خود کو بھی میلیفسنٹ بنا لیا تھا، جس کے بعد وہ میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کا روپ دھارنے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News