Advertisement

کیا سویرا ندیم نے ‘میرے پاس تم ہو ‘میں حقیقی طور پر عائزہ خان کو تھپڑ مارا؟

میرے پاس تم ہو

میرے پاس تم ہو میں بطور ماہم داخل ہونے کے بعد ، سویرا ندیم نے اپنے بیان  میں بتایا کہ ان  کا تھپڑ کتنا اصلی تھا۔

میرے پاس تم ہو کے مداحوں نے طویل عرصے سے سوچا ہے کہ کون شوہر کی اجنبی بیوی ماہم کا کردار ادا کرے گا۔ جب آخر میں سویرا ندیم نے مہوش (عائزہ خان) کے چہرے پر ایک تھپڑ مارنے سے انٹری لی تو وہ منظر وائرل ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے  سوشل میڈیا پر بھی اس کے چرچے ہیں جب کہ سویرا ندیم بھی اس پر چپُ نہ رہ سکیں۔

سویرا ندیم نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ جب  دوران اداکاری کوئی جعلی تھپڑ مارتا تھا تو مجھے تاثرات دینا نہیں آتا تھا حتیٰ  کہ شہود علوی اور نعمان اعجاز جانتے ہیں کہ میں باقاعدہ طور پر تھپڑ مارنے کا کہتی تھی۔

واضح رہے کہ ان دنوں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ میں سویرا ندیم مرکزی کردار ادا کرنے والے شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامے کی 17 ویں قسط میں ماہم نے پہلی ہی انٹری میں عائزہ خان کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

اس سے قبل  معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم‘ میں شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر اداکارہ عائزہ خان کا ردعمل  بھی سامنے آگیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version