Advertisement

جوتا نہیں اسٹیج پر کپ پھینکا تھا ، گلوکارعاصم اظہر

asim azhar

پاکستان کے گلوکارعاصم اظہر نے کنسرٹ کے دوران پڑنے والے جوتے کی وضحات پیش کر دی ۔

عاصم اظہر نے بتایا کے گزشتہ روز قبل ایک کنسرٹ میں اسٹیج پر کچھ مداحوں کے جانب سے کچھ پھینکا تھاجس کو بہت سے لوگوں نے یہ سمجھا کے یہ اُن پر جوتا پھینکا گیا ہے لیکن حقیتاً ایسا نہیں تھا بلکہ وہ ایک ٹوپی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کنسرٹ میں گلوکارپرجوش اندازمیں پرفارم کررہے تھے کہ اچانک مداحوں میں سے کوئی ان پرجوتا پھینک دیتا ہے جس کے بعد وہ وڈیودیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوجاتی ہے۔

گلوکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’جوتا پڑ گیا، بس کردو‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں گلوکارعاصم اظہر کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ویڈیو دیکھ رہا ہوں کہ جوتا پڑگیا جب تک بات مجھ پر تھی میں چپ تھا لیکن اب مداحوں کی بات ہے اور اس لڑکے کو گالیاں دی جا رہی ہیں جس نے جوتا نہیں بلکہ ٹوپی پھینکی تھی۔

عاصم اظہر نے بتایا کہ عموماً ایسا ہوتا ہے کہ مداحوں کے جانب سے دورانِ کنسرٹ کچھ پھینکا جاتا ہے جسے ہم تحفہ سمجھ کر رکھ لیتے ہیں ۔

Advertisement

 گلوکار نے گزشتہ روز قبل کنسڑٹ میں اکٹھی کی جانے والی چیزیں بھی دکھائیں۔

اپنی ویڈیو میں عاصم اظہر نے مداحوں  کی جانب سے ٹوپی کے علاوہ اسٹیج کی جانب اچھالی جانے والی انگوٹھی، گھڑی، ڈائری سمیت دیگر چیزیں دکھائیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ عوام کو بُرا نہ کہیں بلکہ بُرا انہیں کہیں جو غلط خبریں پھیلاتے ہیں ۔

گلوکار نے کہا کہ مداحوں کے جانب سے جب پیار ملتا تو خوشی ہوتی اور اسی طرح انہیں ہم سے گلہ کرنے کا بھی حق سے اگر کبھی جوتا پڑ بھی گیا تو کوئی بات نہیں کیونکہ ہمیں پرستاروں کی وجہ سے ہی شہرت ملتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن ایک کنسرٹ کے دوران گلو کارعاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال تھا۔

 حال ہی میں ایک کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر جب اسٹیج پر کھڑے گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا تھا لیکن بعد میں ان تمام تر خبروں کی تردید کر دی گئی۔

  نو جوانو ں کے پسندیدہ گلو کار عاصم اظہر آج کل لائیو کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں عاصم ان دنوں پاکستان سمیت ورلڈ وائڈ ٹور کر رہے ہیں ،اسلام آباد ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور پشاور میں شیڈول کانسرٹس کے علاوہ عاصم اظہر 9، 10 اور 16 نومبر کو بین الاقوامی سطح پر بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version